جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے صحت اور تعلیم کے شعبے میں بلند وبانگ دعوے کھوکھلے نکلے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں بلند و بانگ دعوے کرنے کے باوجود وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا ہے۔

وزارت وفاقی تعلیم کے نااہل افسران 14ماہ میں وفاقی دارالحکومت کے 400سے زائد تعلیمی اداروں میں غیر موجود سہولیات کی فراہمی کیلئے پی سی ون بھی تیار نہ کرسکے ۔تحریک انصاف کی حکومت کے اہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود جو تعلیم کے شعبے میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے دعوے تو بہت کر رہے ہیں مگر عملی طور پر اپنی وزارت کی نااہلی سے بھی بے خبر ہیں جو وفاقی دارالحکومت کے 400سے زائد تعلیمی اداروں میں سہولیات کی عدم موجودگی کے حوالے سے ابھی تک پی سی ون بھی تیار نہ کرسکے ہیں۔ وزارت وفاقی تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں غیر موجود سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی منصوبہ تیار نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی فنڈز مختص کئے گئے ہیں دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں دارلحکومت کے 195سکولوں اور کالجز میں وزیر اعظم اصلاحات پروگرام کے تحت 2ارب 74کروڑ 20لاکھ روپے فراہم کئے گئے تھے جس سے سکولوں اور کالجز میں مرمت اور دیکھ بھال سمیت نئے کمروں کی تعمیر باغبانی اور چاردیواری کو محفوظ بنانے کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق تعلیمی اداروں کیلئے وزیر اعظم اصلاحات پروگرام کے تحت 200بسیں بھی فراہم کی گئی ہیں مگر تحریک انصاف کی حکومت نے ابھی تک ان تعلیمی اداروں کیلئے کسی قسم کے فنڈز مختص نہیں کئے گئے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 13نئے تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے 1ارب36کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے تاہم اس منصوبے پر ابھی تک کام کا آغاز نہیں کیا جاسکا ہے۔ اسی طرح تعلیمی اداروں میں سٹاف اور طلباء کو درپیش مشکلات اور غیر موجود سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ابھی تک شروع کیا جانے والا پی سی ون بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے ان تعلیمی اداروں کیلئے کسی قسم کے فنڈز مختص نہیں کیے گئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…