جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ اور پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی حکومت سے کیوں خوفزدہ ہے؟ حیرت انگیز دعویٰ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ خوفزدہ ہیں کہ موجودہ حکومت مؤثر کارکردگی دکھانے جارہی ہے، ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ایک انٹرویومیں عثمان ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ بتائے کہ وزیراعظم کو گھر کیوں بھیجنا چاہتی ہے، ایک کروڑ70لاکھ افراد نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی اعشاریے بھی

بہتری کی طرف جارہے ہیں، یہ لوگ خوفزدہ ہیں کہ حکومت کارکردگی دکھانے جارہی ہے، ن لیگ نے ملک کو تباہ کیا، معیشت کو خسارے میں ڈال دیا تھا، پچھلی تین حکومتوں میں یہ ہی ہوتا رہا کہ حکومت جانے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے اپنی اپنی مدت پوری کی، یوسف گیلانی اگر زرداری کی خوشامد نہ کرتے اور خط لکھ دیتے تو وہ بھی اپنی مدت پوری کرلیتے، نوازشریف بھی اگر پاناما اسکینڈل میں پکڑے نہ جاتے تو مدت پوری کرتے۔عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نے بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میاں صاحب کو چار ہفتے کیلئے جانے کی اجازت دی تھی، ہم عدالت گئے تو نوازشریف کی روانگی مزید تاخیر کا شکارہوگی، امید کرتے ہیں نوازشریف چار ہفتوں میں علاج کرالیں گے۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے5افراد مفررو ہیں اس لے7ارب کی بات کی، جرمانے کی رقم اپنے لیے نہیں مانگی تھی، یہ پاکستان کی عوام کا پیسا ہے، حکومت کو کسی سہولت کار کی ضرورت نہیں ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی یا آصف زرداری سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، پیپلزپارٹی کے سامنے نواز شریف کی مثال موجود ہے۔نواز شریف کیلئے بھی ان کے ذاتی ڈاکٹر کو رسائی دی گئی، پیپلزپارٹی ڈاکٹر کا نام بتائے حکومت کو اس کیلئے سفارش کروں گا، وزیر اعظم نے انسانی ہمدری کی بنیاد پر فیصلہ کیا تو انہیں سمجھ نہیں آیا، جب عدالت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ دیا تو مٹھائی بانٹ رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزررہا ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، کور کمیٹی اجلاس میں مہنگائی کا مسئلہ ایجنڈے میں سرفہرست تھا، اتحادیوں کے تحفظات بھی دور کردیں گے، پی ٹی آئی اپنے منشور کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے، کابینہ کے فیصلے میں اتحادی جماعتوں کے وزرا بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…