منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

 نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ،حکومت اب کیا کرے گی؟شاہ محمود قریشی نے اہم اعلان کردیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

ملتان (آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، ایسی تبدیلی کے خواہش مندوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ نواز شریف بارے فیصلے پر مشاورت جاری ہے او روزیر اعظم یہ فیصلہ کرینگے کہ اب اس معاملے پر آگے کیسے بڑھنا ہے، مولانا فضل الرحمان کے پلان اے کی طرح بی بھی عوام کو پسند نہیں آیا، بھارت سے اختلافات کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ جوا ن کے بھارئی شہباز شریف نے کہا وہ اس کے پابند ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مشاورت کا عمل جاری ہے اور وزیر اعظم عمران خان یہ فیصلہ کریں گے کہ اب اس معاملے پر آگے کیسے بڑھنا ہے اور اس حوالے سے فیصلہ آج تک کرلیا جائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ زلفی بخاری کوئی سزایافتہ شخص نہیں تھا ان کا کیس زیر التواء تھا اور نواز شریف کے کیس سے بالکل الگ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرینگے۔ نواز شریف کے مقدمے کا ایک قانونی اور ایک انسانی پہلو ہے۔ حکومت نے نواز شریف کو پاکستان میں موجود تمام طبی سہولیات دیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں کہ ہم آصف علی زرداری کو علاج کی سہولت نہیں دے رہے ہیں تو وہ بھی قانون کا راستہ اپنا سکتے ہیں مگر میرے خیال میں وہ ایسے ہی شور مچا رہے ہیں حکومت آصف علی زرداری کا بہترین علاج کرارہی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے دھرنے والوں کو بھی سہولتیں فراہم کیں، ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی اور دھرنا پرامن طریقے سے ختم ہوا تاہم اب مولانا نے پلان بی لانچ کردیا ہے جسے عوام نے مسترد کردیا ہے اور اب ان کے پلان اے کی طرح پلان بی بھی عوام کو پسند نہیں آیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے جو لوگ ان ہاؤس تبدیلی چاہتے ہیں ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے اختلافات کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے اور پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کو حق خود ارادیت دلانے تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ ہمیشہ امن کی بات کی مگر بھارت نے ہمیشہ ہمارے امن کے پیغام کا منفی جواب دیا۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل پرامن طریقے سے چاہتا ہے کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی بلکہ جنگوں سے مسائل مزید بڑھتے ہیں۔ہم مقبوضہ  کشمیر میں بھارت کی جانب سے ظلم اور بربریت کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…