پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

وہ بیماری جس کے انفیکشن سے آپ کی جان جا سکتی ہے ؟ حکماءنے انتباہ جاری کر دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی )نمونیا پھیپھڑوں میں ہونے والی انفیکشن ہے جس کی زیادہ تر وجہ بیکٹیریا وائرس یا فنگس ہوتے ہیں۔ نمونیا کے شکار تقریباَ 45فیصد مریض بچوں میں بیکٹیریاوائرس دونوں انفیکشن اکھٹی پائی گئی ہیں۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً 30ہزار بچے نمونیا سے وفات پا جاتے ہیں۔

سردیوں کے موسم میں سٹرپ نمونیا کا حملہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کی علامات میں کھانسی، تھکن، بخار، سانس میں دشواری بلغم اور سینے میں درد شامل ہے۔اِ ن خیالات کا اظہارپاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار “نمونیا اور حفاظتی تدابیر” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسرحکیم محمداحمدسلیمی ،پروفیسرحکیم سید عمران فیاض ،حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم امجد وحید بھٹی حکیم عطاء الرحمان صدیقی،حکیم طاہر نوید جنجوعہ ،حکیم طاہر خان،حکیم محمد ابو بکر،حکیم عبدالحمید دانش، حکیم حاجی عبدالکریم بھٹی، حکیم محمد احمد، حکیم محمد اسحاق، حکیم سید اعجاز الحق گیلانی اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ نمونیا سے بچائو کی بہترین طریقہ خوراک میں احتیاط اور ویکسین ہے۔ جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے نمکول والا پانی، گلوکوز، یخنی سوپ چائے کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ عموماََ اٹیک ایک پھیپھڑے پر ہوتا ہے۔ اگر ایک ہی وقت میں دونوں پھیپھڑوں پر ہو جائے تو وہ ڈبل نمونیا کہلاتا ہے۔طبِ یونانی میں اس کا علاج موجود ہے۔ نمونیا کا شکار مریض سے نمو نیا کے جراثیم صحت مند انسان کو منتقل ہو سکتے ہیں۔ یہ مریض کے کھانسنے اور چھینکنے سے ہوا کے ذریعے داخل ہو جاتے ہیں اور سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہو جاتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…