جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پلان بی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے (ق) لیگ سے رابطے، پیپلز پارٹی کو بھی بے خبر رکھاگیا،کیا ہورہا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اگلے سال تک نہیں رہے گا اگلے سال نیا وزیراعظم ہو گا، مولانا کے پلان بی کے حوالے سے مولانا کا رابطہ (ق) لیگ سے ہے، پیپلز پارٹی کو نہیں بتایا گیا کہ (ق) لیگ سے کیا بات ہوئی ہے، پیپلز پارٹی 30 نومبر کو اپنا یوم تاسیس آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ منائے گی اورا س میں اپنا موقف دنیا کے سامنے رکھے گی، ملک میں پہلی مرتبہ سلکیٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں،

ملک کی خارجہ پالیسی تاریخی بحران سے گزر رہی ہے دنیا میں کوئی ایسا قانون نہیں کہ جرم کہیں اور ہوا ہو اور اس کا ٹرائل کہیں اور ہو رہا ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر کی بہت اچھی کوآرڈینیشن رہی جس کو ہم سراہتے ہیں ہم نے مولانا فضل الرحمن سے وعدہ کیا تھا کراچی سے لے کر اسلام آباد تک ان کے ساتھ رہیں گے اور میں نے دھرنے میں دو بار تقریر کی اور پیپلز پارٹی کے کارکن جگہ جگہ استقبال کرتے رہے، پیپلز پارٹی کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے گلگت بلتستان سے لے کر تمام صوبوں میں احتجاجی پروگرام ہوں گے انہوں نے کہاکہ یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے اپنا موقف دنیا کے سامنے رکھے گی۔ پیپلز پارٹی کا موقف کشمیری عوام کے سامنے ہو گا کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھی ہے جب تک ان کو انصاف نہیں مل جاتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق عوام کے معاشی حقوق کی جدوجہد کرتی رہے گی۔ آج دائیں بازو کے لوگ مزدوروں، کسانوں کے حقوق کے لئے خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے یوم تاسیس پر اپنی پالیسی واضح کریں گے۔ پلان بی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور (ق) لیگ سے ہونے والی بات چیت کے حوالے سے بھی آگاہ نہیں کیا۔ آزادی مارچ کامیاب رہا ہے اس سے وزیراعظم کے جانے کا امکان بڑھ گیاہے۔ تیرہ دن میں جو میڈیا پر سینسر شپ تھی اس کو توڑا

گیا ہے پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی یہ سلکیٹڈ وزیراعظم کو جانا پڑے گا آئندہ سال نیا وزیراعظم ہو گا۔ موجودہ حکومت انتقامی سیاست کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو بغیر سزا کے جیل کاٹ رہے ہیں جبکہ سرکاری ڈاکٹروں کی ہدایت کے باوجود ہسپتال منتقل کرنے میں چھ ماہ لگا دیئے گئے۔ دنیا کا کوئی قانون ایسا نہیں کہ جرم کہیں اور ہوا ہو اور اس کا ٹرائل کہیں اور ہو۔ یہ وفاق پر سوالیہ نشان ہے کل کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کیسز بھی لاہور اور پنڈی میں ہوں گے۔ سب کے ساتھ ایک جیسا احتساب

اور انصاف ہونا چاہئے ایک صوبے کے لئے الگ اور دوسرے صوبے کے لئے الگ قانون نہیں ہونا چاہئے۔ موجودہ دور میں ملک کی خارجہ پالیسی تاریخی بحران کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ ایک سلیکٹڈ کے بعد دوسرا سلیکٹڈ آ جائے ہم صاف اور شفاف الیکشن کی بات کرتے ہیں۔ معاشی بہتری کی بات کرنے والے یہ سوال بیروزگاروں سے پوچھیں جن پر مہنگائی کا بوجھ پڑا ہوا ہے اور جو معاشی عذاب سے گزر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے نوکریاں دینے کی بجائے لوگوں کو بیروزگار کر دیا ہے موجودہ حکومت کا سلوگن تھا کہ دو نہیں ایک پاکستان لیکن اب دو پاکستان ہیں جس میں ٹماٹر سترہ روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ طارق ورک #/s#



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…