کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کے علاقے بلیلی کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمعہ کی شام کوئٹہ کچلاک روڈ پر بلیلی کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں
دو اہلکار شہید جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوگئے،دھماکے کے بعد ایمولینسز موقع پر پہنچ گئیں اوردھماکے کے زخمیوں کو ایف سی ہسپتال منتقل کردیا جہاں دوزخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرلئے فورسز کے مطابق دھماکے میں 8سے9کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا،مزید کاروائی جاری ہے۔