جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمران صاحب آپ نفر ت کی آگ کواتنا نہ بھڑکا ئیں جو آپ کے دامن کو جلا دے،نفرت اورانا کے بت ضرور ٹوٹیں گے،ن لیگ نے دھمکی دیدی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے وزراء خود کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے شرط سیاسی بیانے اور اپنے ووٹرز کو خوش کرنے کیلئے لگائی ہے،عمران صاحب آپ نفر ت کی آگ کواتنا نہ بھڑکا ئیں جو آپ کے ہی دامن کو جلا دے۔لاہورہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا

کہ حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے غیر قانونی شرط لگائی اور اس کا مقصد صرف اس معاملے کو طول دینا ہے۔ میں بھی وزیر داخلہ رہا ہوں اور ہمارا بھی ای سی ایل سے نکالنے کے کیسز سے واسطہ پڑا ہے۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ وزارت داخلہ نے عدالت کا کام خود سنبھالا ہو۔کئی لوگوں کو جن کے نام ای سی ایل میں شامل تھے انہیں طبی بنیادوں پر ایک دفعہ باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے اورکبھی اس طرح کی شرائط عائد نہیں کی گئیں۔حکومت کے اپنے وزراء کہہ چکے ہیں کہ یہ شرط سیاسی بیانیے اور ووٹرز کو خوش کرنے کے لئے لگائی ہے جو نہایت ہی غیر انسانی فعل ہے۔ جس شخص کی زندگی اورموت کا مسئلہ ہے جس کیلئے چوبیس گھنٹے بھی اہم ہو سکتے ہیں اس کے معاملے کو تاخیر کا شکار کر دیا گیا جس کی وجہ سے ہم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ ہم عدلیہ کے مشکور ہیں جس نے صورتحال کی سنگینی کو سمجھاہے۔خود حکومت کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹس بھی نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حقائق کو نہیں جھٹلا رہیں کہ ان کی صحت کو سنگین خطرات لا حق ہیں۔ انہی رپورٹس کی روشنی میں عدالت نے کیس کی سماعت آج ہفتہ کے روز مقرر کی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ ای سی ایل ے نام ہٹانے کی جوغیر قانونی شرط لگائی گئی ہے اس میں ضرور ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فوری سماعت کی درخواست پر بھی جو موقف اپنایا ہے اس سے ثابت

ہوتا ہے کہ حکومت اس کیس کے ساتھ سیاست کھیلنا چاہتی ہے اوراسے نواز شریف کی زندگی سے نہیں اپنے سیاسی بیانیے سے دلچسپی۔ یہ حکومت آئین،قانون، سیاست او رجمہوریت سے کوئی تعلق نہیں رکھتی،یہ غیر انسانی رویوں کی حکومت ہے جس کی صرف او رصرف بنیاد نفرت او رانا پر ہے لیکن انشا اللہ یہ نفرت او رانا کے بت ٹوٹیں گے۔ ہم دعا گو ہیں کہ نواز شریف جلد سے جلد علاج کے لئے جا سکیں تاکہ ان کی زندگی بچ سکے اور اللہ

تعالیٰ انہیں صحتیاب کرے او ر وہ پاکستان واپس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کا بیان دیکھاہے جس کی وضاحت دینا ضروری سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں جو خسارہ ملا وہ تاریخ میں کسی حکومت کو نہیں ملا لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ آج اگر یہ حکومت رخصت ہو تو وہ خسارہ چھوڑ کر جائے گی جو کسی پاکستان کو تاریخ میں نہیں ملا ہوگا،آپ کو توجی ڈی پی کا 6 فیصد خسارہ ملا جسے آپ نے 8.9فیصد پر پہنچا دیا ہے او راس کے

بڑھنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ پالیسی ریٹ سوا پانچ سے سوا تیرہ سے اوپر لے گئے ہیں،پالیسی ریٹ ایک سال میں دوگنا سے اوپر چلا گیا جس سے قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ دوگنا ہوگیا ہے،یہ آپ کافیصلہ ہے اورآپ کے غلط اقدامات کی سزا معیشت اور22کروڑ عوام کو بدترین مہنگائی کی صورت میں مل رہی ہے،آپ لوگوں کوگمراہ نہ کریں،سیاست کو انسانیت سے جدا نہ کریں چونکہ آپ جن رویوں کی بنیاد رکھ رہے ہیں اس کے پاکستان کے مستقبل کیلئے منفی اثرات ہوں گے،ہمیں اپنے ملک میں سیاست کرنی ہے اور ایسے رویے رکھنے چاہئیں جس سے ملک میں تحمل اور برداشت کی سیاست کو فروغ ملے اور ایسانہ ہو کہ آپ نفر ت کی آگ کواتنا بھڑکا دیں جو آپ کے ہی دامن کو جلا دے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…