جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے دوران سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کے وعدے جھوٹے ثابت،میٹرو بس سروس بھی نشانہ بن گئی،سرکاری بستر اور ٹینٹ بھی چوری کرلئے گئے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے دوران سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کے وعدے جھوٹے ثابت ہو گئے۔13روزہ دھرنے نے میٹرو بس جیسے اداروں کو کروڑوں روپے نقصان کے ساتھ ساتھ وفاقی انتظامیہ کو بھی بڑا نقصان پہنچایا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھرنا شرکاء کی جانب سے میٹرو روڈ کے اطراف لگے جنگلوں کو مبینہ طور پر توڑا گیا،سی ڈی اے کی جانب سے دئیے گئے

بستر اور ٹینٹ بھی چوری کر لئے گئے ہیں۔آن لائن کے سروے میں معلوم ہوا کہ جمعیت علماء اسلام کے دھرنے کے دوران شرکاء کیلئے پشاور موڑ پرذیر تعمیر میٹرو روڈ کے اطراف لگے جنگلے کو 14جگہ سے توڑ کر میٹرو روڈ کے اندر جانے کا راستہ بنایا گیا، جس سے نہ صرف سرکار کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو ا ہے بلکہ پہلے سے ذیر تعمیر پروجیکٹ کو مزید سست روی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیس اور سی ڈی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بارش کے دوران سی ڈی اے نے دھرنا شرکاء کو 50ٹینٹ اور 150کے قریب بستر دئیے تھے اور انہیں تنبیہ کی تھی کے واپسی سے پہلے تمام سامان ادارے کو واپس کئے جائیں بعدازاں بارش ذیادہ ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کے دو ٹینٹ بھی دھرنا شرکاء کو اسی شرط پر دئے گئے تھے لیکن دھرنا ختم ہونے کے ساتھ ہی دھرنے کے کچھ شرکاء ٹینٹ اپنی گاڑیوں میں چوری کر کے لے گئے دوسری جانب وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کے شعبہ سینی ٹیشن کے عملے کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھرنے کی جگہ کی صفائی تو کر دی ہے لیکن اگر جلد ہی تیز بارش نا ہوئی تو 13روز تک جمع ہونے والی غلاظت کی بدبو علاقے میں کم از کم ایک ماہ تک موجود رہے گی۔آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے دھرنا ختم ہوتے ہی جگہ کی صفائی شروع کر دی تھی اور جنڈ گھنٹوں میں ہی صفائی کر دی گئی تھی لیکن جہاں تک بدبو کی بات ہے تو دو روز سے بارش ہو رہی ہے امید ہے کہ بدبو ختم ہو جائے گی اور اگر بدبو ختم نہ ہوئی تو ہم جگہ پر سپرے کر کے بدبو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ /اپنے رپورٹر سے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…