اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ میں ہلچل مچ گئی ، وزیراعظم عمران خان نے ردو بدل کا فیصلہ کر لیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےپی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں نوازشریف کی صحت، ای سی ایل سے نام نکالنے اور جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں معیشت، پارلیمانی امور اور مہنگائی سے متعلق معاملات پر بھی
غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے کور کمیٹی میں مشاورت کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ کچھ نئے لوگوں کو کابینہ میں شامل کرکے پرانے وزراء کو فارغ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چین کے دورہ کے دوران یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم دورے کے بعد کچھ وزراء تبدیلیاں کریں گے جبکہ ان مشیر نعیم الحق نے ایسی خبروں کی تردید کر دی تھی ۔