منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمن حواس باختہ ہو چکے، ان کو ایک اچھے سائیکاٹرسٹ کی ضرورت ہے،وہ اپنی شکست کا بدلہ پورے پاکستان سے لیناچاہتے ہیں، حیران کن دعویٰ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن حواس باختہ ہو چکے ہیں ان کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کریں۔ ان کا دماغی توازن متاثر ہوا ہے ان کو ایک اچھے سائیکاٹرسٹ کی ضرورت ہے۔ سڑکیں بند کرنے سے عوام کو تکلیف ہوگی

مولانا فضل الرحمان اپنی شکست کا بدلہ پورے پاکستان سے لینا چاہتا ہے انہیں کسی اور نے نہیں اپنے حلقے کے عوام نے مسترد کیا ہے۔ویڈیو پیغام میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان شروع دن سے انتشار پھیلانے کے منصوبے بنا رہے تھے مگر انہیں شکست ہوئی اور دھرنا انکا ناکام ہو گیا عوام نے ان کے دھرنے کو مسترد کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان کے پاس حکومت کے خلاف احتجاج کا کوئی جواز نہیں عوام نے ان کے بیانیے کو مسترد کیا ہے۔شوکت یوسفزئی کاکہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے مشکل دور گزر گیا اب عوام کو ریلیف دینے کا وقت آیا ہے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا مولانا فضل الرحمان سیاسی انتشار پھیلا کر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔انکاکہنا تھا کہ پرامن احتجاج کی پہلے ہی حکومت اجازت دے چکی لیکن لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن حواس باختہ ہو چکے ہیں ان کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کریں۔ ان کا دماغی توازن متاثر ہوا ہے ان کو ایک اچھے سائیکاٹرسٹ کی ضرورت ہے۔ سڑکیں بند کرنے سے عوام کو تکلیف ہوگی مولانا فضل الرحمان اپنی شکست کا بدلہ پورے پاکستان سے لینا چاہتا ہے انہیں کسی اور نے نہیں اپنے حلقے کے عوام نے مسترد کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…