ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو نواز شریف کی صحت پر بیان بازی سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق کسی قسم کی بیان بازی نی کی جائے، رہبر کمیٹی سے مذاکرات کے دوران سخت بیانات دینے سے گریز کیا جائے۔یہ بات انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اس موقع پر ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کے علاوہ دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو نوازشریف کی صحت کے حوالے سے بیان بازی نہ کرنے کی ہدایت دی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہمارا مؤقف ہے کہ سیاست کو صحت سے الگ رکھا جائے، نوازشریف کے ای سی ایل کا معاملہ نیب کے پاس ہے، نیب کی سفارش پر نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، نیب کی سفارش پر ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔دریں اثناء  سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے معاملہ نیب کوبھیج دیاگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازشریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا معاملہ وزارت داخلہ نے نیب کو بھیج دیا۔ ترجمان نیب کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے خط موصول ہوگیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ درخواست شہبازشریف کی جانب سے وزارت داخلہ کودی گئی تھی جس میں نواز شریف کی خرابی صحت پرتشویش کااظہارکیاگیاتھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست میں ممکنہ طورپربیرون ملک علاج کا ذکر کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، نواز شریف کو ایئر ایمبولینس میں بیرون ملک لے جایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…