جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کراچی پولیس اور کسٹمز انٹیلی جنس کی ملی بھگت لاکھوں مالیت کی کیا چیز بیچ دی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) کھارادر پولیس اور کسٹمز انٹیلی جنس نے ملی بھگت سے اسمگل شدہ ہزاروں کلو چھالیہ پکڑ کر بازار میں فروخت کردی۔تفصیلات کے مطابق یکم نومبر کو کھارادر پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر جوڑیا بازار کے ایک گودام پر چھاپہ مارا،جہاں بڑی مقدار میں اسمگل شدہ چھالیہ مقدار برآمد کی۔

پولیس نے اسمگل شدہ چھالیہ کو تھانے منتقل کر کے کسٹمز انٹیلی جنس کو اطلاع دی ،جس پر کسٹمز کے اہلکار تھانے پہنچے اور پولیس کے ہمراہ ماڑی پور روڈ پر واقع کانٹے پر وزن کروانے کیلئے لے کر گئے۔کانٹے پر برآمد شدہ چھالیہ کا وزن 25ہزار993 کلوگرام نکلا جس کو مبینہ طور پر کسٹمز انٹیلی جنس اور پولیس اہلکاروں نے ملی بھگت سے کاغذات میں صرف 16ہزار93کلوگرام ظاہر کیا۔بعدازاں پولیس اور کسٹمز اہلکاروں نے مل کر 9900 کلوگرام چھالیہ کو خاموشی سے 50 لاکھ روپے کے عوض بازار میں فروخت کرکے مبینہ طور پر رقم آپس میں تقسیم کرلی۔ذرائع کے مطابق اسمگل شدہ چھالیہ کو کھارادر پولیس نیجوڑیابازار سے منی ٹرکوں اور سوزوکیوں میں تھانے منتقل کرنے کے بعد کسٹمز انٹیلی جنس کے اینٹی اسمگلنگ ونگ کو اطلاع کی تھی۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس زاہد کھوکھر کا کہنا تھا کہ انکوائری کروانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔اسی معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کا کہنا تھا کہ وہ انکوائری کرکے تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…