کراچی(این این آئی)کراچی ایسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس پی شاہ محمد شاہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ایس پی شاہ محمد شاہ کو ذوالفقار بھٹہ نامی ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چند سال قبل کورنگی میں قتل کیا تھا۔ایس پی شاہ محمد شاہ وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کے رشتے دار تھے، جن کا کراچی آپریشن میں اہم کردار رہا ہے۔