اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

فوج کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنا بھی درست نہیں، حکومت نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ فوج کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنا بھی درست نہیں،دھرنے کے بیشتر شرکا کو معلوم ہی نہیں ان کا مقصد کیا ہے؟ امید ہے دھرنا احسن طریقے سے ختم ہوجائے گا،ایک سال میں اس حکومت نے جتنی ترقی کی ہے کسی حکومت نے نہیں کی، اگر حکومت نے ڈیلیور کیا تو اگلے پانچ سال بھی ہم ہی ہوں گے۔ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ مسترد شدہ ووٹ کا یہ پتا نہیں چلتا کہ وہ کس امیدوار کے ہیں، کسی الیکشن کا ریکارڈ دیکھ لیں مسترد شدہ ووٹ زیادہ ہوتے ہیں، ملک میں فوج کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے جبکہ وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ بھی مناسب نہیں، دھرنے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پیچھے چلا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے مقابلے میں دھرنے کو بہتر طریقے سے ڈیل کیا اور کہیں بھی دھرنے کے شرکاء پر طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا، دھرنے کے بیشتر شرکا کو معلوم ہی نہیں ان کا مقصد کیا ہے؟ امید ہے دھرنا احسن طریقے سے ختم ہوجائے گا۔اعجاز شاہ نے کہا کہ درآمد کم اور بر آمد زیادہ ہونے کی وجہ سے روپے کی قدرکم ہوتی ہے اور ملک بھی تب ہی غریب ہوتا ہے، ایک سال میں اس حکومت نے جتنی ترقی کی ہے کسی حکومت نے نہیں کی، اگر حکومت نے ڈیلیور کیا تو اگلے پانچ سال بھی ہم ہی ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز اور صفدر کا نام ای سی ایل میں نیب نے ڈالا ہے حکومت نے نہیں، عدالت نے ضمانت دینے سے پہلے نیب سے پوچھا تھا کہ یہ نام نیب نے ای سی ایل میں ڈالے ہیں؟ نواز شریف کے علاج و معالجے کے لیے بیرون ملک جانا ضروری ہوا تو راستہ نکل آئے گا، دعا ہے اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت عطا فرمائے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…