اسلام آباد(این این آئی)پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک کے تحت صحت کے شعبے میں پاک چائنہ معاہدہ طے پاگیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق معاہدہ وزارت صحت اور چین کے ادارے آر ڈی آئی کے مابین ہوا،وزارت صحت کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر الللہ بخش ملک اور چینی ادارے آر ڈی آئی نے دستخط کئے،معاہدے کے تحت سروائیکل کینسر کی سکریننگ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔معاون خصوصی برائے صحت
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ معاہدہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا،پاکستان میں خواتین کی سروائیکل کینسر کی جدید ٹیکنالوجی کے زریعے سکریننگ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ کو سی پیک میں شامل کیا گیا ھے،چین سروائیکل کینسر کی سکریننگ کیلئے ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ پاکستانی لیبارٹری کے ماہرین کی تربیت بھی کی جائے گی،صحت کے شعبے میں پاک چائنہ تعاون خوش آئند ھے۔