اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم شہرمیں دہشتگردوں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ،فائرنگ سے2 اہلکار شہید اور3 شہری زخمی،مزید نفری طلب کرلی گئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی خان(آن لائن) کلاچی باچا آباد کے قریب دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا، حملے میں 2 اہلکار شہید اور 3 شہری زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی باچا آباد کے قریب دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے

2 اہلکار شہید اور 3 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے واقعہ پر پہنچ گئیں، فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ کا عمل سخت کردیا ہے۔ میتوں اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ نے بھی سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر دہشتگرد حملہ ہوسکتا ہے۔دہشتگرد حملے کیلئے بارود سے بھری گاڑی استعمال ہوسکتی ہے۔ فضل الرحمان کی سکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ وزارت داخلہ نے پنجاب، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کے ہوم سیکرٹریز اورآئی جیز کو بھی آگاہ کردیا تھا۔ واضح رہے ڈیرہ اسماعیل خان بھی جمیعت علماء اسلام (ف) کا سیاسی گڑھ ہے۔ جہاں مولانا فضل الرحمان کی جماعت کی بیحد مقبولیت ہے۔لیکن اس کے باوجود مولانا فضل الرحمان الیکشن میں اپنی پکی نشستیں گنوا بیٹھے۔ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کیا اور بالاآخر دوسری جماعتوں کو بھی حکومت کے خلاف ایک پلیٹ فورم پر اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں اپوزیشن کی نو اپوزیشن جماعتوں نے رہبر کمیٹی تشکیل دی اور رہبر کمیٹی کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں آزادی مارچ کیا گیا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…