اسلام آباد (این این آئی)حکومت اور اپوزیشن کے مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان آئین میں اسلامی دفعات سے متعلق اتفاق ہوگیا، ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات میں مزید بہتری کے لیے قانون سازی پر اتفاق ہوا ہے۔ حکومتی کمیٹی نے موقف اختیار کیاکہ وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ اپوزیشن واپس لے۔ رہبر کمیٹی نے کہاکہ وزیر اعظم کے استعفے اور نئے انتخابات پر پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔ دونوں کمیٹیوں نے اتفاق کیاکہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد دبارہ ملیں گے۔