جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

جے یو آئی (ف) نے اپنے اراکین اسمبلی سے استعفے طلب کرلئے،دھماکہ خیز اقدام

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اپنے 15 اراکین قومی اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے جو لے کر رکھ لیے گئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کا استعمال کیا جائیگا۔پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت حزب اختلاف کی نو جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ

اے پی سی میں آزادی مارچ کے مستقبل کے حوالے سے ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک بار پھر اختلاف کا شکار ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکنان ہماری جانب دیکھ رہے ہیں، ہم اتفاق رائے کے ساتھ آگے جانا چاہتے ہیں۔اجلاس کے دوران ن لیگ نے مؤقف اختیار کیا کہ غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کرسکتے۔ن لیگ کے وفد نے مشورہ دیا کہ پرامن مارچ کی مکمل حمایت کریں گے تاہم پرتشدد مارچ کے ساتھ نہیں ہیں۔دوسری جانب صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں جے یو ائی (ف) کے رہنما مولانا عبد الواسع نے استعفے جمع کرانے کی تصدیق کردی۔انہوں نے بتایا کہ مجھ سمیت جے یو آئی ایف کے تمام ارکان نے اپنے استعفے مولانا فضل الرحمان کو جمع کرادیئے۔ان کا  کہنا تھا کہ اے پی سی کے بعد جماعت کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔  جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اپنے 15 اراکین قومی اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے جو لے کر رکھ لیے گئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کا استعمال کیا جائیگا۔پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت حزب اختلاف کی نو جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اے پی سی میں آزادی مارچ کے مستقبل کے حوالے سے ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…