اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

دو دن کی بچی فروخت کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکر گرفتار بچی کو  کتنے لاکھوں کے عوض بیچا جارہا تھا ؟ ابتدائی تفتیش میں ہوشربا انکشاف

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے محلے آریا میں پولیس نے خاتون کو 2 دن کی بچی فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق مشتبہ خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ زیر حراست خاتون لیڈی ہیلتھ ورکر ہے تاہم بچی کو پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔وارث خان پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی محبوب الرحمن نے بتایا کہ

علاقہ مکین نے ریسکیو 15 پر اطلاع دی کہ اریا محلے میں لیڈی ہیلتھ ورکر دو دن کی بچی کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کررہی ہے۔اے ایس آئی نے بتایا کہ پولیس مذکورہ علاقے میں گشت پر تھی، اطلاع ملتے ہیں خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 370، 496 بی اور 328 اور کنٹرول آف ہیومن ٹریفکنگ آرڈیننس کے تحت مشتبہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اے ایس آئی نے بتایا کہ زیر حراست خاتون کے مطابق وہ لیڈی ہیلتھ ورکر ہے اور غریب آباد کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں کام کرتی ہے۔ زیر حراست خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ایک اور خاتون نے ان سے رابطہ کیا جسے بچی حوالے کرنا تھا۔تفتیشی پولیس افسر نے شکایت کنندہ کے حوالے سے بتایا کہ شکایت کنندہ زیر حراست خاتون کا بھائی ہے اور وہ اپنی بہن سے 40 ہزار روپے کے عوض بچی کو خریدنے کا خواہش مند تھا۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ خاتون کے بھائی نے پولیس میں اس لیے شکایت درج کرائی کیونکہ اس کی بہن بچی کی زائد قیمت وصول کررہی تھی۔اے ایس آئی رحمن نے بتایا کہ پولیس نے مشتبہ زیر حراست خاتون کو یاسر چوہدری کی مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا جہاں انہوں نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔انہوں نے بتایا کہ بچی کو پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بھیج دیا گیا لیکن بچی کی والدہ کو گرفتار کرنے کے لیے وارنٹ گرفتاری حاصل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…