پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراءمیں تیزی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)پلاننگ کمیشن نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کے عمل کو تیز کردیا ہے اور رواں مالی سال کی پہلے 4 ماہ کے عرصے میں 2 کھرب 57 ارب 17 کروڑ روپے جاری کیے جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران جاری کیے ایک کھرب 60 کروڑ روپے کی رقم سے 144 فیصد زائد ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پلاننگ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں ان کی

جانب سے یکم نومبر تک 2 کھرب 57 ارب 17 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے جو پورے مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کے مختص 7 کھرب 10 کروڑ کا 37 فیصد ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران پلاننگ کمیشن نے پورے مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص 6 کھرب 75 ارب روپے کا 15.6 فیصد یعنی ایک کھرب 5 ارب 46 کروڑ روپے جاری کیے تھے۔فنڈز کے اجرا میں تیزی عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ترقیاتی فنڈز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی تجویز پر عمل میں آئی تا کہ رواں مالی سال کے لیے 2.4 فیصد کی شرح نمو کا ہدف پایا جاسکے۔ان فنڈز کے انتظامی فارمولے کے تحت وزارتوں، محکموں اور دیگر اداروں کو پہلی اور سہ ماہی میں مختص شدہ ترقیاتی فنڈز کا 20، 20 فیصد حصہ خرچ کرنا ہے جبکہ تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں خرچ کیے جانے والے ترقیاتی فنڈز کی شرح 30،30 فیصد رہے گی۔تاہم تنخواہوں ، پینشنز کی صورت میں فنڈز کا اجراہ ہر سہ ماہی میں 25 فیصد کے حساب سے بھی کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ حالیہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت پہلے 4 ماہ میں فنڈز کا اجرا مقررہ ہدف یعنی 40 فیص د کے قریب (تقریباً) 37 فیصد تک پہنچا۔تاہم پہلے 4 ماہ میں جاری کیے گئے فنڈز کا 60 فیصد حصہ 4 عناصر کے لیے مختص رہا جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے 80

ارب روپے دیے گئے جو زیادہ تر پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر خرچ ہوئے، یہ رقم اس مقصد کے لیے مالی بجٹ میں مختص ایک کھرب 55 ارب روپے کا 52 فیصد ہے۔فنڈز کا دوسرا بڑا حصہ 26 ارب 78 کروڑ روپے سیکیورٹی کی بہتری پر خرچ کیے گئے جس کے لیے مختص شدہ کل رقم 32 ارب روپے تھی۔یعنی رواں مالی سال کے بجٹ میں سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے مختص شدہ بجٹ کا 82 فیصد حصہ جاری

کیا جاچکا ہے۔علاوہ ازیں 12 ارب 80 کروڑ روپے کا تیسرا بڑا حصہ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے جاری کیا گیا جس کے لیے رواں مالی سال مجموعی طور پر 72 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔دوسری جانب پلاننگ کمیشن نے بتایا کہ اسپیشل ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے کوئی فنڈز دستیاب نہیں جس کے لیے رواں مالی سال میں 32 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…