جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

 آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے،گرفتاریاں،ویڈیووائرل ہونے کے ایک  گھنٹہ بعد ڈپٹی کمشنر  اسلام آباد نے کیادعوی  کیا تھا؟معاملہ مشکوک ہوگیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ایک گھنٹہ بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا گیا کہ

جلسہ گاہ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے والے افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کے دعویٰ کے بعد میڈیا پر خبر آئی تو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے گرفتاری کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ سے کسی بھی شخص کی گرفتاری نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر افغان طالبان کا جھنڈا جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں لہرائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ٹویٹر اکاؤنٹ میں دعویٰ کیا کہ جھنڈا لہرانے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ٹی وی چینلز پر خبر چلنے کے بعد ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ مختلف سکیورٹی اداروں سے چیک کیا گیا ہے کسی بھی ادارے کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف)، انصار الاسلام یا کسی بھی تنظیم کے افراد کی گرفتاری نہیں کی گئی جبکہ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے گرفتاری کی تصدیق کا ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا جس نے تمام واقعے کو مشکوک بنا دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ایک گھنٹہ بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا گیا کہ جلسہ گاہ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے والے افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…