پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم کا استعفیٰ، فوج کی نگرانی کے بغیر نئے انتخابات، افغانستان کی طرف بھی راستے کھولے جائیں ورنہ۔۔! اپوزیشن نے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)ر ہبر کمیٹی نے کہاہے کہ اگر حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم کے استعفیٰ کی بات نہیں کرنی تو رابطے کرنے کی ضرورت ہی نہیں،حکومت ماورائے آئین کوئی اقدام اٹھاتی ہے تو پوری اپوزیشن بھرپور مزاحمت کریگی،وزیراعظم کا استعفیٰ، فوج کی نگرانی کے بغیر نئے انتخابات، آئین کی مکمل پاسداری کو آگے بڑھایا جائیگا،  مقصد کو آگے بڑھانے کیلئے استعفے، لاک ڈاؤن، شٹر ڈاؤن، ہائی ویز بلاک کرنا،

ضلعی لاک ڈاؤن یہ سب آپشن زیر غور ہیں،تمام جماعتیں اپنی قیادت سے تجاویز پرمتفقہ طریقہ کار طے کریں گی۔ ہفتہ کو  رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہاکہ آزادی مارچ میں جس طرح پارٹی قائدین اور رہبر کمیٹی نے کام کیا اس پر سب کا مشکور ہوں،تمام جماعتیں متفق ہیں کہ آزادی مارچ کے مقاصد کو آگے بڑھایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے چار مطالبات وہی ہیں جو پہلے سے تھے،تمام تجویز پر کمیٹی اراکین اپنی قیادت سے رابطے کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت رابطے کرنا چاہتی ہے، ہمیں رابطوں پر اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور پرویز خٹک کا لب و لہجہ مناسب نہیں ہے، پہلے لب و لہجہ درست کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ رہبر کمیٹی تحلیل نہیں ہوگی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ تمام غیر جمہوری قوتوں کو خبردار کرتے ہیں،غیرآئینی اقدام ہوا تو ملکی سلامتی کیلئے ٹھیک نہیں ہوگا۔ اکرم درانی نے کہاکہ وزیراعظم کے استعفیٰ کا آپشن زیر غور ہے، پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفے زیر غور ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مارچ تک کسی نے کوئی پتھر پھینکا نہ پتا توڑا، ٓزادی مارچ کے راستے روکے گئے، قافلے کے زخمیوں کو ہسپتال میں ٹریٹمنٹ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کی آزادی بھی تو کورٹس کا فیصلہ ہے، اس پر حکومت کتنا عملدرآمد کر رہی ہے؟ اتوار کو شام تک انتظار کریں ہم کیا فیصلہ کرتے ہیں آزادی مارچ کا آگے کیا لائحہ عمل ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاکہ حکومت ملک کی معیشت کو تباہ کر رہی ہے، ہم پاکستانی کی جمہوری قوتیں اکٹھی بیٹھی ہیں، اس حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، کرتارپور منصوبہ میرے ضلع میں ہے، وزیراعظم نے سکھ زائرین کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کردی ہے جس پر ہمیں تشویش ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ وزیراعظم کا یہ فیصلہ ملکی سلامتی کے لئے درست نہیں ہے، عمران خان کی حکومت بہت بڑے بڑے بلنڈر کر رہی ہے۔میاں افتخار حسین نے کہاکہ افغانستان کی طرف راستے بھی کھولے جائیں، پنجاب کے انفارمیشن منسٹر نے ہماری حب الوطنی پر طنز کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے اکابرین نے تاریخی قربانیاں دی ہیں، ایک سیٹ کا بندہ وزیراعظم بن کر غلط زبان استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ایک دھکے کی مار ہیں، زبان سنبھال کر بات کریں۔ اکرم درانی نے کہاکہ نواز شریف کی حکومت اس حکومت سے بہت مختلف تھی، یہ حکومت ایک سال میں بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔ نیر بخاری نے کہاکہ دھرنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے، مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے تجاویز اپنی اپنی پارٹی کے پاس لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں اور نئے انتخابات فوج کی نگرانی میں نہیں ہونے چاہئیں،رہبر کمیٹی برقرار رہے گی، اکرم درانی۔ انہوں نے کہاکہ تمام جماعتیں اپنے اپنے اجلاس میں رہبر کمیٹی کے فیصلوں پر غور کرینگی جس کے بعد فیصلوں کا اعلان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے معاہدے پر ہم برقرار ہیں لیکن حکومت بھاگ رہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…