تہران (آن لائن) ایران کے پلدشت کسٹم سے رواں سال کے دوران مصنوعات کی برآمدات میں 83 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن کی مالیت 6.2 کروڑ ڈالر ہے۔صوبے مغربی آذربائیجان کے علاقے پلدشت میں واقع صنم بلاغی کسٹم کے دائریکٹر مینجر وحید حسن زادہ نے کہا کہ رواں سال کے دوران اس سرحدی علاقے س 6.2 کروڑ ڈالر پر مشتمل مختلف قسم کی مصنوعات یورپی اور ایشیائی ممالک کو برآمد کی گئیں۔
حسن زادہ نے کہا کہ برآمد شدہ مصنوعات میں زرعی، ڈیری مصنوعات، پیٹروکیمیکلز، پلاسٹک، آئرن، تانبا، سوتی، ٹائلیں، سرامیک اور تعمیراتی مواد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلدشت کسٹم، ایران اور آذربائیجان کے درمیان دوسری سرحدی گیٹ ہے اور باہمی تجارتی لین دین کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے بعد اس علاقے سے تجارتی تعلقات کی مالیت کی شرح 5 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔