کراچی(این این آئی)بیرون ملک روانگی سے پہلے مسافروں کو کرنسی ڈیکلریشن فارم فل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ،بالغ مسافر10 ہزار ڈالرز اور نابالغ مسافر5ہزار ڈالرز ساتھ لے جانے کیلئے فارم پر کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سی اے اے نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے تما م ایئرپورٹس پرکرنسی ڈیکلریشن کانٹرزقائم کردیئے، کانٹرزکسٹمزکی جانب سے ایف بی آرکی ہدایات پر قائم کئے گئے۔،ذرائع ایئرپورٹ حکام نے بتایاکہ ڈیکلریشن فارم کیلئے بیگج رولز2006میں ترامیم کی گئیں اور بیرون ملک
روانگی سے پہلے مسافروں کو کرنسی ڈیکلریشن فارم فل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بالغ مسافر10 ہزار ڈالرز ساتھ لے جانے کیلئے اور نابالغ مسافر 5 ہزار ڈالرز ساتھ لے جانے کیلئے فارم پر کریں گے، غلط بیانی پر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق قیمتی پتھر، جواہرات، سیٹلائٹ فون اور دیگر اشیا کیلئے بھی فارم بھرنا ہوگا، ڈیکلریشن فارم میں بیرون ملک سفرکی وجوہات تحریر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ، ڈیکلریشن فارم سے ٹیرارزم فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام ممکن ہوگی۔