نئی دہلی (آن لائن)بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں نومود بچی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن میں دو افراد ایک نومولود بچی کو بیگ میں بند کرکے لائے اور اسے زندہ دفن کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی
کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچی کو زندہ دفن کرنے والے دونوں افراد ایک مقامی گراؤنڈ میں موجود تھے جن میں سے ایک شخص کے ہاتھ میں ایک بیگ تھا، انہوں نے بچی کو دفن کرنے کے لیے گراؤنڈ میں ایک گڑھا کھودا تاہم اس دوران قریب ہی موجود ایک رکشہ ڈرائیور نے اس سارے واقعے کو دیکھ لیا اور فوراً پولیس کو اطلاع کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر کارروائی کی گئی اور ایک شخص سے بیگ برآمد کیا گیا جس میں بچی موجود تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے دونوں افراد ضلع کریم نگر کے رہائشی ہیں جن میں سے ایک شخص نے بتایا کہ یہ بچی اس کی پوتی ہے جو ایک آپریشن کے دوران انتقال کر گئے پولیس کے مطابق ان افراد نے دعویٰ کیا کہ بچی کے انتقال کے بعد اس کی لاش کو پبلک ٹرانسپورٹ میں رکھنے کی اجازت نہیں ملی جس کے بعد اسے گراؤنڈ میں ہی دفنانے کا فیصلہ کیا۔پولیس کے مطابق بچی کو زندہ حالت میں پایا گیا ہے اور اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔