اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ اجلاس میں 20 ارب ڈالر کے 26 سمجھوتے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی میزبانی میں تیسرے سالانہ فیوچر آف انویسٹمنٹ اینشی ایٹو اجلاس کے اختتام پر 20 ارب ڈالر مالیت کے 26 سمجھوتوں کی منظوری دی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام جاری رہنے والی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں 300 عالمی وفود اور بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی۔

20 ارب ڈالر سے زیادہ کی مالیت کے 26 معاہدوں کےاعلان کے ساتھ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی تین روزہ کانفرنس کا اختتام کیا گیا۔سعودی سرمایہ کاری پلیٹ فارم میں ہونے والے اجلاس کے دوران سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ کمپنی اور امریکا کی ٹرپل فائیو کے درمیان دو سمجھوتوں کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح سعودی عرب کی سمات اور امریکا کی سپر نکلر کے درمیان بھی معاہدوں کی منظوری دی گئی۔دونوں کمپنیوں نے سوشیل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز کے نظم و نسق کے شعبوں میں تجربات کا تبادلہ، ڈیجیٹل سروسز میں صارفین کوسہولیات کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا۔ٹرپل فائیو اور سعودی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مابین دوسرے معاہدے میں ریاض کے الودیان پروجیکٹ میں سب سے بڑا ملٹی ایکٹیویٹی تفریحی شاپنگ سینٹر قائم کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کا اعلان کیا گیا۔ اس منصوبے میں شاپنگ مالز، واٹر پارکس، تفریحی اور کھیلوں کے مراکز، مہمان خانے اور دیگر ملٹی سروس سینٹرز شامل ہوں گے۔سعودی عرب کی سرمایہ کاری اتھارٹی نے اس سے قبل 24 معاہدوں پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا جو مستقبل میں سرمایہ کاری اقدام کے فریم ورک کے تحت روبہ عمل ہوں گے۔ معاہدوں میں دوا سازی کے شعبے، لاجسٹکس، پیٹروکیمیکلز، ٹکنالوجی، کاروباری اور سائنس تحقیقات اسٹریٹجک شعبوں، خاص طور پر توانائی اور پانی کے شعبے میں بھی بہت سی سرمایہ کاری کی سرگرمیاں شامل تھیں۔رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک غیر ملکی سرمایہ کاری کے لائسنسوں کی تعداد 809 تھی جس میں مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شامل ہیں۔ رواں سال گذشتہ تین سہ ماہیوں کے دوران مجموعی طور پر 809 سرمایہ کاری کے لائسنس جاری کیے گئے۔ سال 2010ء کے بعد یہ سرمایہ کاری لائسنس کی ایک سال میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…