اسلام آباد(مامنیٹرنگ ڈیسک) خواتین صحافیوں کو جمیعت علمائے اسلام کی طرف سے رپورٹنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ہم نیوز کی خاتون صحافی عینی شیرازی اور شیفا یوسفزئی کو آزادی مارچ کے منتظمین نے کوریج سے روکا۔انصارالسلام کے رضا کاروں نے خواتین صحافیوں کو
پنڈال میں جانے کی اجازت نہیں دی۔ ہم نیوز کی رپورٹرقرۃ العین صبح جلسے کی کوریج کےلیے جلسہ گاہ میں موجود تھیں جنہیں نکال دیا گیا۔خاتون اینکر کا ویڈیو پیغام ذریعے کہنا تھا کہ ہمارے جلسہ گاہ میں جانے پر گھیر لیا گیا اور پشتو اور اردو میں نعرے لگاتے رہے یہاں سے چلے جائو ، تم اندر نہیں جا سکتی ۔