ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد پہنچتے ہی مولانا فضل الرحمان دھمکیوں پر اتر آئے ،انتہائی خطرناک اقدام کا اعلان کردیا‎

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ گیا، اسلام آباد پہنچتے ہی مولانا فضل الرحمان دھمکیوں پر اتر آئے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ اگر حکومت رخصت نہ ہوئی تو ملک میں افراتفری ہو گی، مولانا فضل الرحمان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دو تین دن بعد جو ہوگا وہ میرے اختیار میں نہیں ہو گا۔ بلاول بھٹو نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ میں شریک ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں،

عوام سلیکٹڈ وزیراعظم کو ماننے کے لیے تیار نہیں، احتجاجی مارچ میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کر رہا ہوں، مارچ سے حکومت کو متفقہ طور پر گھر جانے کا پیغام دے دیا ہے، آج یہ آپ کی سیاسی جدوجہد ہے قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا، ملک کے بہادر عوام کسی کٹھ پتلی کے سامنے سر جھکانے پر تیار نہیں۔ جلسہ گاہ میں گو نیازی گو کے نعرے بھی لگائے گئے، دوسری جانب خیبرپختونخوا سے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے قافلے اسلام آباد پہنچ گئے،عوامی نیشنل پارٹی،قومی وطن پارٹی اورمسلم لیگ ن کے رہنماء اورکارکنان کی ایک بڑی پشاور،چارسدہ،مردان اوردیگر اضلاع سے روانہ ہوئے۔پشاورسے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی علام احمد بلور سید عاقل شاہ کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوا اورمردان انٹرچینج پراے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ،اے این پی کاقافلہ سینکڑوں گاڑیوں پرمشتمل تھا،مسلم لیگ ن کے کارکن بھی مختلف علاقوں سے پشاورانٹرچینج پہنچ گئے اورصوبائی صدر امیر مقام کی قیادت میں اسلا م آباد کی جانب روانہ ہوگئے۔قومی وطن پارٹی کے کارکنان چیئرمین آفتا ب شیرپاؤ کی قیادت میں چارسدہ انٹرچینج سے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے روا نہ ہوئے۔جمعرات کے روز تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماء اورکارکن قافلوں کی شکل میں آزادی مارچ میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے،جے یوآئی،عوامی نیشنل پارٹی،مسلم لیگ ن،

قومی وطن پارٹی اورپیپلزپارٹی کے کارکن صوبے کے مختلف اضلاع سے پشاور،چارسدہ اوررشکئی انٹرچینج پر جمع ہوئے اوروہاں سے قافلوں کی شکل میں روانہ ہوئے۔اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے گاڑیوں پراپنی پارٹی پرچم لگائے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کاکہنا تھا کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے موٹروے مسلم لیگی کارکنوں سبز جھنڈوں سے بھرا ہو ہے۔ مسلم لیگ ن بھرپور تیاری کے ساتھ آزادی مارچ میں شر کت کررہی ہے،

اپوزیشن جماعتیں عمران نیازی کی رخصتی پرمتفق اور پر عزم ہیں، اپوزیشن کیساتھ ملکر پاکستان کو دوبارہ ترقی کے راستے پر لیکر جائینگے۔حکومت چلانا عمران نیازی کا کام نہی وہ صرف جھوٹ اور یو ٹرن میں مہارت رکھتے ہیں۔آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل صوبائی صدر پیپلزپارٹی ہمایون خان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کوریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے،آزادی مارچ میں عوام کی شرکت حکومت پرعدم اعتماد ہے، تاجر،ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت ہرطبقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عاجزآچکی ہے، وقت آگیاہے کہ موجودہ حکمران مستعفی ہوجائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…