بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں کاروباری آسانیوں سے متعلق رینکنگ میں بہتری،عالمی بینک نے  پاکستان کوتیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک قراردے دیا،بڑی پیش  گوئی کردی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آبادآ(این این آئی)ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ میل پاس نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری آسانیوں سے متعلق رینکنگ میں بہتری آئی، پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ کاروبارمیں آسانیوں سے متعلق تقریب میں شرکت پرخوشی ہے، گزشتہ ہفتے کاروبار سے متعلق رپورٹ شائع ہوئی، وزیراعظم عمران خان کاروبار میں آسانی سے متعلق اقدامات پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔صدر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے، پاکستان میں کاروباری آسانیوں سے متعلق رینکنگ میں بہتری آئی ہے،

خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانے کے اقدامات بھی حوصلہ افزاء ہیں۔ ورلڈ بینک پاکستان کو ایک کامیاب اور خوشحال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے اور پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے پرعزم ہے۔صدر ورلڈ بینک نے کہا کہ تجارتی اصلاحات کا مقصد معاشی استحکام ہے، اصلاحات سے درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروبار کو فروغ ملے گا، محصولات کی وصولی آسان اور کاروباری طبقیاور حکومت کے درمیان دوری کم ہوگی، پاکستان میں اہم اصلاحات کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، پاکستان کو اپنی برآمدات میں نمایاں اضافے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…