پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اور کیوبا کے مابین سرکاری وسفارتی پاسپورٹ پر ویزہ شرط کے خاتمے کا معاہد ہ طے پا گیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان اور کیوبا کے مابین سرکاری وسفارتی پاسپورٹ پر ویزہ کی شرط خاتمے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے دورے پر آنے والے کیوبا کے نائب صدر ٹومورالزاوجیدا نے وزارت خارجہ میں شاہ محمودقریشی کے ساتھ ملاقات کی اور ایک باوقار تقریب میں دستخط کیے گئے ۔ کیوبن نائب صدر رابرٹو مورالز اوجیدا اور

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں پاکستان کی طرف سے سیکرٹری داخلہ میجر(ر) اعظم سلیمان جبکہ کیوبا کی طرف سے پاکستان میں تعینات کیوبن سفیر گیبریل کاپوتے دستخط کیے ۔ اس معاہدے کا اطلاق صرف سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد اور سفارتی منصب دارافراد پر ہوگا۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی، خصوصی یا سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے ملک میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ اس ویزہ معاہدے سے پاکستان اور کیوبا کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی ۔اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے مابین تجارتی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ملاقات کے دوران دوران دو طرفہ تعلقات، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کیوبا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔زلزلہ ہو یا دیگر قدرتی آفات، کیوبا نے مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ۔فریقین کا دواسازی، طب اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کیوبن نائب صدر کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔ کیوبن نائب صدر کو بتایا کہ 5 اگست کو ہندوستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیئے گئے یکطرفہ، غیر آئینی اقدامات نے خطے امن و امان کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے ۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔کیوبا سمیت عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ ڈالنا ہو گا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر نافذ بلاجواز کرفیو کو فی الفور ختم کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 87 روز سے بدترین کرفیو جاری ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…