اسلام آباد (این این آئی)وزارت مواصلات کے محکمہ این ایچ اے نے ایک بارپھر ریکارڈ ریونیو حاصل کرلیا، مالی سال کے پہلے 3ماہ میں ریونیو 10ارب14کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔پچھلے سال ان 3ماہ میں این ایچ اے کا ریونیو7ارب46کروڑ روپے تھا، وزارت مواصلات نے پہلے سہ ماہی کی رپورٹ جاری کردی، وفاقی وزیر مرادسعید کے دور میں ادارے کی آمدنی 20ارب سے زائد ہوگئی۔این ایچ اے نے پچھلے مالی سال میں حاصل ریونیو کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، وفاقی حکومت نے دیگر
اداروں سے بھی آمدنی کی توقع ظاہر کی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بھی مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، امریکا سے سرمایہ کاروں کے وفد نے گذشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔دریں اثنا امریکی وفد نے وفاقی وزیر امور کشمیرگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں اسکردو سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔