کراچی(این این آئی)خسارے میں ڈوبی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)کی بہتری کے لیے حکومت نے اہم اقدام اٹھالیا۔قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے بینکوں سے معاملات طے پا گئے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے قرضے ری شیڈول ہوں گے،جس کے لیے بینک رضامند ہوگئے ہیں اور اس ضمن میں نیشنل بینک سمیت دیگربینکوں سے معاملات طے پاگئے ہیں۔اس ضمن میں ذرائع نے
بتایاکہ قرضے ری شیڈول کرنے سے پی آئی اے پر92 ارب کابوجھ ختم ہوجائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے پی آئی اے کے انجینئرنگ ونگ کوکمرشل بنیادوں پرچلانے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔انجینئرنگ ونگ کوکمرشل بنیادوں پرچلانے کے لیے عالمی کمپنیوں سے 5 سالہ بزنس پلان پر تجاویز طلب کرلی گئی ہیں اور تجاویز کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔