نیویارک(این این آئی )بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اقتصادی و سماجی ترقی میں غیر مستحکم سیاسی حالات حائل ہیں۔ اس کے علاوہ ترقی کی رفتار میں پائی جانے والی سست روی خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھا ئوکا نتیجہ بھی ہے۔ میڈیارپورٹ کے
مطابق اس خطے کے ممالک کی رواں برس ہونے والی پیدوار میں عدم تسلسل کی وجہ سے 2019 میں شرح نمو 0.5 فیصد رہنے کے امکانات ہیں۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ سن 2020 میں ترقی کی شرح 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے لیکن ماضی کی طرح اس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔