خانیوال/عبد الحکیم (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے موٹروے ایم فور خانیوال سے عبدالحکیم سیکشن کا افتتاح کر دیا۔ خانیوال عبدالحکیم سیکشن مکمل ہونے سے ایم ون،ایم ٹو، ایم تھری،ایم فور اور ایم فائیو آپس میں منسلک ہوگئے ہیں،پشاور، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، ملتان اور سکھر تک موٹر ویز پر سفر ممکن ہوگا،ملتان سے فیصل آباد، اسلام آباد اور پشاور جانے والے ایم فور پر ہی سفر جاری رکھ سکیں گے۔
ملتان سے لاہور جانے والے مسافر عبد الحکیم سے ایم 3 پر سفر کر سکیں گے،خانیوال عبد الحکیم سیکشن مکمل نہ ہونے کی وجہ سے لاہور سے آنے والوں مسافروں کو عبدالحکیم، اسلام آباد،فیصل آباد سے آنے والے مسافروں کو عبدالحکیم انٹرچینج سے نیچے اترنا پڑتا تھا،:ایم فائیو ملتان فیصل آباد موٹر وے ایم فور اور کبیروالا لاہور موٹروے سے منسلک ہوگا،ملتان۔ایم 4 عبدالحکیم سے خانیوال سیکشن تک 36کلومیٹر پر محیط ہے۔