اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین کشمیر کمیٹی علی امین گنڈاپورنے کہاکہ مولانا کیخلاف ثبوت موجود ہیں،ان کیخلاف عدالت جاوں گا اورسزا دلوا کے دم لوں گا،مولاناکا مارچ کشمیر کے مسئلے کو خراب کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین کشمیر کمیٹی علی امین گنڈاپورنے کہاکہ فضل الرحمان پاکستان میں بیٹھ کرمودی کے ایجنڈے کوفروغ دے رہے ہیں،
مولاناکیخلاف ثبوت موجود ہیں،ان کیخلاف عدالت جاوں گا اورسزا دلوا کے دم لوں گا،مولانا کا مارچ کشمیر کے مسئلے کو خراب کررہا ہے،وہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، اگر مولانا کو دھاندلی کی شکایت تھی تو وہ الیکشن کمیشن جاتے،وہ بار بار کہہ رہے ہیں کہ جنگ کیلئے جا رہا ہوں،مولانا کی فوج نے دنیا میں پاکستان کا منفی امیج بنایا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کی قیادت میں کشمیر آزاد کرائیں گے، کل پاکستان اوردنیا بھرمیں بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاج کیے جائیں گے،27 اکتوبرکشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ منایا جائے گا،وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ لڑا،اب تک دنیا کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا،ان ممالک اوراداروں کے شکرگزارہیں جنہوں نے مقبوضہ کشمیرکے مقدمے میں پاکستان کا ساتھ دیا،ہم نے دنیا کوواضح پیغام دیا ہے کہ بھارت اورپاکستان ایٹمی طاقتوں کے حامل ہیں،ایٹمی طاقتوں کا تصادم تباہ کن ہو گا۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی علی امین گنڈاپورنے کہاکہ مولانا کیخلاف ثبوت موجود ہیں،ان کیخلاف عدالت جاوں گا اورسزا دلوا کے دم لوں گا،مولاناکا مارچ کشمیر کے مسئلے کو خراب کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین کشمیر کمیٹی علی امین گنڈاپورنے کہاکہ فضل الرحمان پاکستان میں بیٹھ کرمودی کے ایجنڈے کوفروغ دے رہے ہیں، مولاناکیخلاف ثبوت موجود ہیں،ان کیخلاف عدالت جاوں گا اورسزا دلوا کے دم لوں گا،مولانا کا مارچ کشمیر کے مسئلے کو خراب کررہا ہے