پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے دبائوکی وجہ سے حکومت مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی : اشرف بھٹی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے لاکھوں تاجر اپنے جائزمطالبات تسلیم کرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،یہ واضح ہے کہ آئی ایم ایف کے دبائو کی وجہ سے حکومت مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی ،دو روزہ ہڑتال کے باوجود مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو فوری مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا

جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مختلف مارکیٹوں کے عہدیداربھی موجود تھے جنہوں نے 29اور30اکتوبر کو کاروبارمکمل بندرکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجرطبقہ پہلے ہی شدید مشکلات سے دوچار ہے اور ایسے حالات میں آئی ایم ایف کے کہنے پر جو شرائط عائد کی جارہی ہیں انہیں پورا کرنا کسی صورت ممکن نہیں ۔تاجروں کے مطالبات جائز ہیں اس لئے آئی ایم ایف سے بات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے کس طرح قائل کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالات کی وجہ سے تاجروں کا کاروبارپہلے ہی بند ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے اس لئے ہم اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو روز تک پر امن طو رپر اپنا کاروبار بند رکھیں گے اور اگر اس کے باوجود مسائل کو حل نہ کیا گیا تو پھر یقینی طو رپر ملک بھر کی تاجر تنظیمیں مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل اپنائیںگی جس میںغیر معینہ مدت تک ہڑتال کی کال خارج از امکان نہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…