ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی صحت میں بہتری نہ آ سکی، جسم پر خون کے دھبے نمودار، شہباز شریف اور مریم نواز کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا گیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے تاہم ان کی صحت میں بہتری نہیں آ سکی، نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے نمودار ہورہے ہیں، میڈیکل بورڈ نے امیونو گلوبین انجکشنز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف سمیت خاندان کے دیگر افراد نے گزشتہ روز بھی ہسپتال میں نواز شریف کی عیادت کی،

پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ کی زیرنگرانی سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے تاہم ان کی صحت میں بہتری نہیں آ سکی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبوں کے نشان بن رہے ہیں،میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو امیونیو گوبین انجکشنز کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں میں نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ میڈیکل بورڈ کے اپنے بھی اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کی مختلف رپورٹس کا جائزہ اور انہیں دی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس حوالے سے ان کے بھائی شہباز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کو بھی آگاہ رکھا گیا۔ گزشتہ روز بھی شریف خاندان کے افراد نے ہسپتال آکر نواز شریف کی عیادت کی۔رہنماؤں اور کارکنوں کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ہسپتال کے باہر جمع ہونے والے رہنماؤں اورکارکنوں کی جانب سے نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کاسلسلہ جاری ہے۔  نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے تاہم ان کی صحت میں بہتری نہیں آ سکی، نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے نمودار ہورہے ہیں میڈیکل بورڈ نے امیونو گلوبین انجکشنز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…