رمضان کے مہینے کے آغاز سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل سویڈن میں مسلمانوں کی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ ماہِ صیام کے دوران جہاں رات کو بھی سورج غروب نہیں ہوتا، وہاں روزہ رکھنے والے مسلمان بجا طور پر نئے ضابطوں کی توقع کر سکتے ہیں۔سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق شمالی یورپی خطے میں، جسے اسکنڈے نیویا بھی کہا جاتا ہے، انتہائی شمالی علاقوں کے رہنے والے مسلمان اس نقطہ نظر سے اپنے لیے نئے لیکن ضروری مذہبی ضابطوں کی امید کر سکتے ہیں کہ انہیں سحری اور افطار کے حوالے سے اس وقت کیا کرنا چاہیے جب موسم گرما کے عروج پر رات کو بھی سورج غروب نہیں ہوتا۔اسلامی کیلنڈر کے مطابق اس سال مسلمانوں کے لیے رمضان کے مہینے کا آغاز جون کی 18 تاریخ کو ہو رہا ہے اور ایسا 21 جون یعنی سال کے اس دن سے محض تین روز قبل ہو گا، جو سال کا طویل ترین دن ہوتا ہے۔ ایسے میں مسلمانوں کے لیے روزہ رکھنا اس پہلو سے عملی پیچیدگیوں یا ابہام کی وجہ بن سکتا ہے کہ انہیں سحری سے لے کر غروب آفتاب تک روزہ تو رکھنا ہوتا ہے لیکن قطب شمالی کے بہت قریبی علاقوں میں تو سورج رات کے وقت بھی چمک رہا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر قطب شمالی سے کچھ نیچے جنوب کی طرف آیا جائے تو وہاں بھی سورج ہر روز محض چند گھنٹوں کے لیے ہی غروب ہوتا ہے۔اس بارے میں سویڈن کی اسلامک ایسوسی ایشن کے ترجمان محمد خراقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل مسئلہ ایک نہیں بلکہ دو ہیں۔ ’’ایک سوال تو یہ ہے کہ یورپ کے انتہائی شمال میں آباد مسلمان رمضان میں افطاری کب کریں؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ انہیں روزہ رکھنا کس وقت چاہیے؟‘‘محمد خراقی نے کہا کہ مذہبی حوالے سے مسلمانوں کو رمضان میں سحری کھا کر روزہ سورج طلوع ہونے سے پہلے رکھنا چاہیے۔ لیکن گرمیوں کے مہینوں میں تو سٹاک ہوم تک میں حقیقی معنوں میں کوئی غروب آفتاب ہوتا ہی نہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران سویڈن کے قطب شمالی سے کچھ ہی نیچے واقع کیرُونا جیسے قصبوں اور شہروں کے مسلمانوں کو یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ رمضان میں سحری اور افطاری کے انہی اوقات پر عمل کریں، جن پر جنوبی سویڈن کے رہنے والے مسلمان عمل کرتے ہیں۔لیکن اب سویڈن اور کئی دیگر یورپی ملکوں کے آئمہ نے شمالی سویڈن میں منعقدہ میں اپنے ایک حالیہ اجلاس میں ان مسائل کے حل کے لیے ایک نئی سوچ تجویز کر دی ہے۔ اس بارے میں آئمہ کے مشاورتی اجلاس کے نتائج بیان کرتے ہوئے محمد خراقی نے کہا، ’’اب ان علاقوں کے مسلمانوں کو آئندہ رمضان میں سحری اور افطاری کے لیے ان اوقات پر کاربند رہنا چاہیے، جب ان کے علاقوں میں سورج آخری مرتبہ مکمل طور پر طلوع اور غروب ہوا تھا۔‘‘سویڈش اسلامک ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق ابھی اس بارے میں اتفاق رائے سے نئے ضابطوں کی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں اور ان میں یہ بات بھی شامل ہو سکتی ہے کہ انتہائی شمالی یورپی علاقوں کے مسلمان شام کے وقت روزہ افطار کر لیا کریں تاکہ ان کے لیے روزے کے اوقات بھی باقی ماندہ مسلم دنیا کے ٹائم ٹیبل سے کسی حد تک ہم آہنگ ہو سکیں۔اے ایف پی نے اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ مسلمانوں کے لیے رمضان سے متعلق یہ نئے اجتماعی ضابطے پورے یورپ کے مسلمانوں کی ایک ایسی تنظیم کی سطح پر وضع کیے جا رہے ہیں، جو یورپی کونسل برائے فتویٰ اور تحقیق کہلاتی ہے۔ یہ نئے ضابطے پورے یورپ کے مسمانوں کے لیے ترتیب دیے جا رہے ہیں اور ان میں ان کی عموعی رہنمائی کے لیے اس بارے میں ہدایات بھی شامل ہوں گی کہ کن ہنگامی حالات میں کسی مسلمان کو مجبوراﹰ روزہ توڑنے کی اجازت ہوتی ہے۔
ایساملک جہاں رات کے وقت بھی سورج غروب نہیں ہوتا،رمضان میں افطاری کب کریں؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































