پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

بیروزگار پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خوشخبری حکومت نے ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان کر دیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون پر کام شروع ہونے سے ریلوے میں ایک لاکھ لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی اور اگلے سال اس پر کام شروع ہوجائے گا۔یہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ

پاکستان ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں0 5فیصد اضافہ کر کے ان کو پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس اور آئی ایس ایز کے برابر کر دیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان کا یہ بڑا فیصلہ ہے کیونکہ 2010سے یہ کیس موخر پڑا ہو ا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے بز نس میں سہولت دینے پر 136نمبر سے 108نمبر پر آ گیا ہے یہ بین الاقوامی ادارے کا اعتراف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک کے لئے 1872کلومیٹر ٹریک کا پی سی ون ہم نے پلاننگ منسٹری میں داخل کر وا دیا ہے۔ یہ 14سال پہلے میں نے ہی دستخط کیے تھے اقتصادی کمیٹی کی منظوری کے بعد اس کا ٹینڈر لگا دیا جائے گا۔ یکم تک ٹی ایل اے ملازمین کی کنفرمیشن کا کام مکمل ہونا تھا لیکن جب تک عدالت کے سٹے کا فیصلہ نہیں ہوتا اس وقت تک بھرتی کا کام رُک گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 10دسمبر کو اٹک خورد براستہ گولڑہ شریف سٹیم سفاری ٹرین کا افتتاح کر رہے ہیں جس میں پہلے دن ہم پاکستان کے سارے ڈپلومیٹس کو لے کر جائیں گے۔ آج کے دن ہمارا ریوینو 180ملین تک پہنچ گیا ہے جس میں سے صرف 103ملین فریٹ نے کمایا ہے۔ یہ آمدن پہلے 125ملین تھی یہ بھی ریلوے کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے ۔ ہم نے اپنے اخراجات پر قابو پایا ہے آج ہمارے اخراجات کم ہیں اور آمدن زیادہ ہے ۔ جب وزیر اعظم پاکستان عمران خان لاہور آئیں گے تو وہ فر ی ٹریک ایکسیس پالیسی کا اعلان کریں گے۔ جس کے تحت پرائیویٹ کمپنیوں کو اجازت دی جائے گی کہ وہ اپنا انجن، ویگنز، کوچز ، ڈرائیورلائیں اور ہمیں ٹریک کا کرایہ دے کر ٹرینیں چلائیں ۔ ہماری اس وقت 138پسنجر ٹرینیں ہیں اور 16فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرینوں کی پابندی ء وقت پر ریکارڈ حد تک قابو پا لیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارا پسنجر بڑھتا جا رہاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…