منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

دھاندلی میں الیکشن کمیشن کا کردار،کپتان کاباﺅنسر،ن لیگ کیلئے حکومت بچانا مشکل ہوگیا

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) دھاندلی میں الیکشن کمیشن کا کردار،کپتان کاباﺅنسر،ن لیگ کیلئے حکومت بچانا مشکل ہوگیا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2013ءکے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی میں الیکشن کمیشن بھی ملوث تھا۔ الیکشن کمیشن نے چار مرتبہ اپنا بیان بدلا۔ فارم پندرہ کے بغیر فارم 14 نہیں بن سکتا۔ مسلم لیگ (ن) فارم پندرہ کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 70 ہزار میں سے 56 ہزار پولنگ سٹیشنز کے فارم پندرہ نہیں ا?ئے۔6870 تھیلوں کی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ 20 ہزار سے زائد فارم پندرہ تھیلوں میں موجود ہی نہیں تھے۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ انتخابات 2013ئ کے دوران ایک کروڑ 17 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں 28 فیصد، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے حلقے میں 16 فیصد جبکہ خرم دستگیر کے حلقے میں 8 فیصد زائد بیلٹ پیپرز پہنچائے گئے۔ 149 حلقوں پر خاص شفقت کی گئی اور اضافی بیلٹ پیپرز پہنچائے گئے۔ تحریک انصاف کو شکست دینے کیلئے اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک اںصاف کے حلقوں میں بھی اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے لیکن 149 حلقوں میں سے صرف 6 حلقے ایسے تھے جن میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد آر ایم ایس سسٹم بند ہوا اس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…