منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

’’علاج کے باوجود نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد نہیں بڑھ رہی ‘‘صورتحال تشویشناک ،قوم سے بڑی اپیل کر دی گئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کی صحت پر قوم سمیت ہم سب سخت فکر مند ہیں، نوازشریف کی صحت کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے،سیاسی مخالفت رہتی ہے لیکن کسی کے زندہ رہنے کے حق سے انکار نہیں کیاجاسکتا ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ نوازشریف کا قانونی حق ہے کہ انہیں بہترین علاج میسرآئے، ساری پارٹی، ہر کارکن اور عوام ان کی صحت چاہتے ہیں،خون لگانے کے باوجود محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھ نہیں رہی ہے جو تشویشناک امر ہے ،اس بیماری کی نوعیت اور لاحق خطرات کے پیش نظر محمد نوازشریف کی رپورٹس بیرون ملک بھجوا دی گئی ہیں ، محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق کسی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔انہوںنے کہا کہ محمد نوازشریف کے لئے فکرمندی، دعائوں اور نیک جذبات اور تمنائوں پر قوم اور کارکنان کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں ۔حکومتی وزراء اور مشیروں کا انداز بیان انتہائی نامناسب اور قوم کے دل زخمی کررہا ہے،عمران نیازی صاحب اپنے وزیروں ،مشیروں کو بتائیں کہ تلوار کا زخم بھر جاتا ہے لیکن زبان کا زخم نہیں بھرتا،سیاسی مخالفین کی بیماریوں اور رنج کا مذاق اڑانے والے نہ بھولیں وقت بدل جاتا ہے۔انہوں نے پاکستان قوم سے اپیل کی ہے کہ نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…