اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف کے علاج میں رہنمائی کیلئے بیرون ملک طبی ماہرین سے بھی رجوع کر لیاگیا،بڑا اقدام

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کے علاج میں رہنمائی کے لئے بیرون ملک طبی ماہرین سے بھی رجوع کر لیا۔ بتایاگیا ہے کہ پارٹی نے نواز شریف کے علاج معالجے کے حوالے سے بیرون ممالک میں موجود طبی ماہرین سے رابطہ کرتے ہوئے طبی ٹیسٹوں اور بیماری کی حالیہ صورتحال کی رپورٹس بھجوا دیں

جہاں بین الاقوامی ماہرین نواز شریف کو لاحق ممکنہ عارضہ کی تشخیص کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے بیرون ملک طبی ماہرین سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس، صحت کی حالت اور عارضے کی تفصیلات بیرون ممالک میں طبی ماہرین کو بھجوا دی گئی ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ہمیں اندازہ ہے پوری قوم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے۔ نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک بار پھر خطرناک حد تک گر چکی ہے۔ نواز شریف کو لاحق عارضے کی تشخیص کیلئے مختلف ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ میڈیکل بورڈ کی تجویز کے مطابق نواز شریف کو ادویات اور انجکشنز دیئے جا رہے ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شریف خاندان اور پارٹی کے صدر شہباز شریف کی جانب سے پوری قوم سے نواز شریف کی صحت کے لئے دعاؤں کی اپیل ہے۔ اللہ تعالی نواز شریف کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔  پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کے علاج میں رہنمائی کے لئے بیرون ملک طبی ماہرین سے بھی رجوع کر لیا۔ بتایاگیا ہے کہ پارٹی نے نواز شریف کے علاج معالجے کے حوالے سے بیرون ممالک میں موجود طبی ماہرین سے رابطہ کرتے ہوئے طبی ٹیسٹوں اور بیماری کی حالیہ صورتحال کی رپورٹس بھجوا دیں جہاں بین الاقوامی ماہرین نواز شریف کو لاحق ممکنہ عارضہ کی تشخیص کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…