اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سنگدل چچا کااولاد نہ ہونے پر 3بھتیجوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک،لاہور سوگ میں ڈوب گیا

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)، سنگدل چچا کااولاد نہ ہونے پر 3بھتیجوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک،لاہور سوگ میں ڈوب گیا، لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں سنگدل چچا نے اولاد نہ ہونے پر 3بھتیجوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا جبکہ ماں کو بھی چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں شاہدہ کے علاقہ فضل پارک میں فریاد اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھاجس کے تین بچے تھے ۔فریاد کی کوئی اولاد نہیں تھی جس پر اس کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا ، گزشتہ روز بھی فریاد نے اپنی بیوی سے جھگڑا کیاجس کے بعد فریاد نے طیش میں آ کر اپنے تین بھتیجوں ایک سالہ شکیل ، 3سالہ وسیم اور 5سالہ عظیم کو چھری سے گلے کاٹ کر قتل کر دیا ۔ اسی دوران بچوں کی ماں موقع پر پہنچی تو ملزم نے اس کو بھی چھری سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ واقعے کا علم ہونے پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور اطلاع پر پولیس کی بھی بھاری نفری واقعے کے مقام پر پہنچ گئی ۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تینوں بچوں کی لاشیں اور زخمی ماں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم فریاد کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…