کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے اخروٹ آباد تھانے کے قریب دھماکہ سے تین پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ہیں، میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، یہ زور دار دھماکہ اسپنی روڈ پر واقع پاک ترک سکول کے قریب ہوا، سکیورٹی فورسز
اور امدادی ٹیموں نے دھماکے کے بعد فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی ٹیموں نے اپنے کام کا آغاز کر دیا، اس دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جس سے تین پولیس اہلکار اور دیگر سات افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔