لاہور(این این آئی) لاہورکے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 7پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیںتاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ پی آئی اے کی کوالمپور جانے والی پرواز 896اور انے والی
پرواز 897،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 386،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 305،پی آئی اے کی اسلام آباد سے انے والی پرواز 654،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653اورپی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 304منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیرکاشکارہوئیں ۔ علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ کرسکی ، لاہور ریلوے اسٹیشن پر متعدد ٹرینیں تاخیر کاشکارہوئیں ۔ کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ڈھائی گھنٹے ،جعفر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،ملت ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ، اکبر ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ، کراچی ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کاشکارہوئیں ۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا ۔