ویلنگٹن( آن لائن )برطانیہ کی یورپی یونین سے اخراج کے حوالے سے غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث نیوزی لینڈ میں پائونڈ سٹرلنگ کی ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ 0.5 فیصد کم ہوگئی۔ویلنگٹن میں پیر کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پائونڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1.2917 ڈالر فی پائونڈ رہی۔