اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی ممکنہ کوشش پر مولانا فضل الرحمان کے مارچ پر پیمرا کی جانب سے میڈیا پر پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فیض آباد دھرنے پر سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ جو بھی آزادی مارچ/ دھرنے
میں اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ہو گی اس پر پابندی لگائی جائے، اس کی روشنی میں پیمرا میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تفصیلی غور کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اس سے قبل بھی اداروں کو نشانہ بنا چکے ہیں اور قومی امکان ہے کہ ان کے دھرنے کی کوریج پر پابندی لگادی جائے۔