جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نااہل اور نالائق حکومت قومی، دفاعی، خارجی سلامتی و بقاء کا مسئلہ بن چکی،ن لیگ نے سنگین الزامات عائد کردیئے،بڑے اقدام کا اعلان

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کا اقتدار میں رہنا ملک و قوم کیلئے سنگین خطرات کا باعث بن رہا ہے،حکومت کی مذاکرات کی پیشکش ”بغل میں چھری، منہ میں رام رام“ کے مترادف ہے۔اتوار کومسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال،سابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان،سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی،ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھا اور دیگر نے سرگودھا کے حلقہ این اے 91 میں

میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور نالائق حکومت قومی، دفاعی، خارجی سلامتی و بقاء کا مسئلہ بن چکی ہے۔ احتجاج عوام کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، خود دھرنے دینے والے اس پر کیسے اعتراض کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گالیاں نکالے اور وزراء مذاکرات کا جھانسہ دیں اب یہ ممکن نہیں کہ نااہل حکمرانوں کا جانا ٹھہر جائے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے عمران خان 2014 کے دھرنے پر قوم اور نواز شریف سے معافی مانگیں۔ اس وقت سول نافرمانی، ہنڈی، منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ لاؤ کے نعرے آج بھی قوم کے ذہین میں محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن ہی نہیں پورا پاکستان آپ کو نااہل اور ناکام کہہ رہا ہے۔عوام مہنگائی، بے روزگاری اور خان کی حماقتوں سے نجات چاہتے ہیں۔تبدیلی میں اب مزید تبدیلی ناگزیر ہے، قوم کاسمیٹک تبدیلی کی بجائے حقیقی تبدیلی چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چند وزراء کی تبدیلی مسئلے کا حل نہیں، پی ٹی آئی حکومت کو مکافات عمل کا سامنا ہے۔موجودہ حالات میں صرف نواز شریف ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات دلاسکتے ہیں۔تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے، جب ترقی کا پہیہ الٹا گھومتا ہے تو حکومتوں کی الٹی گنتی شروع ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلا سڑا فرسودہ نظام دکھوں کا مداوہ نہیں کرسکتا، خالی نعروں اور پھیکی سیاست سے غریب کا پیٹ نہیں بھرتا۔حکومت اپنے خلاف احتجاج کے اعلان ہی سے حواس باختہ ہوگئی ہے۔حکومت نے آج تک سوائے جھوٹے وعدوں اور

خوشنما نعروں کے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام حکومت سے خائف، ہمدردیاں نفرتوں اور تعلق لاتعلقی میں بدل رہے ہیں۔سبزباغ دکھانے والوں کو دن میں تارے دکھائی دینے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرکاری تعلیمی اداروں پر بھی کوئی توجہ نہیں، ہائر ایجو کیشن اور یونیورسٹیوں کے بجٹ میں کمی کردی گئی۔تعلیمی بجٹ میں کمی سے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے

طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ”مفتی یو ٹرن“ فضائل دھرنا اور استعفیٰ پر اپنے فتاوی کا مطالعہ کریں۔ مسلم لیگ ن کے اہنماؤں کی سرگودھا آمد پر اراکین اسمبلی چوہدری حامد حمید،سابق ایم پیز اور لیگی کارکنان کی کثیر تعداد نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا اور فضا نواز شریف تیرے جان نثار بے شمار، ہمارا وزیراعظم نواز شریف، قدم بڑھاوا نواز شریف،گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو، کے نعروں سے گونجتی رہی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…