منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان ریاض میں پرفارم کریں گے،سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے پروگرام کا اعلان کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)پاکستان کے بڑے میوزیکل اسٹار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ریاض سیزن کے سربراہ ڈاکٹر ترکی آل شیخ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان 25 اکتوبر کو ہمارے پاکستانی اور انڈین بھائیوں اور بہنوں کا ریاض میں انتظار کریں گے۔ترکی آل شیخ

کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر سینکڑوں افراد نے اس ایونٹ کی تعریف کی۔پاکستانی پلے بیک گلوکار، میوزک کمپوزر اور اداکار عاطف اسلم نے چارٹ ٹائپنگ کے متعدد گانوں کو ریکارڈ کیا ہے جبکہ راحت فتح علی خان اپنی قوالی موسیقی اور مسلم صوفیاء کی عقیدت مند موسیقی کے لیے مشہور ہیں۔11 اکتوبر سے 15 دسمبر تک 70 روز جاری رہنے والے ریاض سیزن میں دنیا بھر سے آنے والے ثقافتی طائفے اور تفریحی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…