اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کو ملیحہ لودھی کی خدمات اور کامیابیوں پر فخر ہونا چاہیے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا خراج تحسین

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز نے ملیحہ لودھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ملیحہ لودھی کی خدمات اور کامیابیوں پر فخر ہونا چاہیے۔الوداعی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں

ہر موضوع اور ہر پہلو پر پاکستانی موقف پیش کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ملیحہ لودھی نے اپنے تجربے اور کارکردگی سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی ساکھ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ملیحہ لودھی نے الوداعی ملاقات میں بھی سیکرٹری جنرل کو کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ اور سیکرٹری جنرل کو کشمیر کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔سابق مستقبل مندوب نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ پرامن طریقے اور مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کرتا ہے اور اسی لیے خطے کے امن کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان تناؤ ختم کرنے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔ملیحہ لودھی نے الوداعی ملاقات کے دوران افغان امن مذاکراتی عمل پر بھی سیکرٹری جنرل سے تبادلہ خیال کیا۔ملیحہ لودھی نے 6 فروری 2015 سے 30 ستمبر 2019 تک بطور پاکستان کی مستقل مندوب اقوام متحدہ میں خدمات سرانجام دیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں اقوام متحدہ میں بطور پاکستان کی مستقل مندوب تعینات کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…